Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کے تاریخی ورثے، ثقافت اور قدرتی ماحول میں ’وقت کے ساتھ سفر‘

ولی عہد اور العلا رائل کمیشن کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا ڈویلپمنٹ پروگرام کے ڈیزائن کا تصور جاری کر دیا۔ اسے رحلہ عبرالزمن(وقت کے ساتھ سفر) کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد العلا کے بڑے تاریخی علاقے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس کی بدولت یہ علاقہ جو مملکت کے شمال مغرب میں واقع ہے منفرد قدرتی اور ثقافتی ماحول پیش کرے گا۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پراجیکٹ آرٹ، تاریخی ورثے، ثقافت اور قدرتی ماحول کے حوالے سے دنیا بھر کے لوگوں کا مرکز بن جائے گا۔ یہ پراجیکٹ انسانی تاریخ کے سات ہزار برس سے زیادہ کے دورانیے پر مشتمل العلا کے نخلستانوں میں جنم لینے والے تمدنوں کا منفرد تاریخی نقشہ ہوگا۔ 

شیئر: