Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں مشترکہ فضائی مشقیں: سعودی سفیر کی اختتامی تقریب میں شرکت

پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے جمعرات کے روز دو ہزار اکیس کی مشترکہ فضائی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شہر سرگودھا کے مصحف ایئر بیس میں منعقد ہونے والی تقریب میں رائل سعودی ایئرفورس کے علاوہ پاکستانی اور امریکہ کی فضائیہ کے حکام نے بھی شرکت کی جبکہ قبل ازیں ہونے والی مشقوں میں بھی یہ تینوں فورسز شریک رہیں۔
یہ مشقیں اکتیس مارچ سے شروع ہوئی تھیں، اسی روز سعودی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’ایسز میٹ دو ہزار اکیس مشقوں کا آغاز پاکستان میں سعودی فوجی اتاشی میجر جنرل عوض الزهرانی اور پاکستان فضائیہ کے چیف آف ایئر سٹاف (آپریشنز) وائس مارشل وقاص سلہری کی موجودگی میں ہوا۔‘
مشقوں میں شریک رائل سعودی ایئر فورس کمانڈنگ آپریشنز آفیسر حمد الحجری کا مشقوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس میں رائل سعودی ایئر فورس کے متعدد ٹورناڈو جنگی طیارے اپنے ہوائی، تکنیکی اور معاون عملوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔‘

تقریب کا انعقاد مصحف علی میر ایئر بیس پر ہوا (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ’مشقوں میں تربیتی گروپوں کے لیے آپریشنز کی منصوبہ بندی اور مختلف جنگی صورت حال میں دفاعی اور جارحانہ تربیت شامل ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس میں ایسے ماحول میں فضائی آپریشنز کی تربیت بھی شامل ہے جو مملکت سے مختلف ہیں۔‘
اسی حوالے سے سپلائی کے کمانڈر کیپٹن عبدالرحمان العمری کا کہنا تھا کہ ’اس کا مخلتف ماحول میں کام کرنے سے، تکنیکی عملہ ہوائی جہاز کو مطلوبہ ضروریات سے آراستہ کرنے اور اسلحے سے لیس کرنے کے اعلیٰ معیار کے قابل بنانا ہے۔‘

شیئر: