Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے تعاون سے 3.8 ملین نشہ آور گولیاں ضبط

منشیات المونیم کے دروازوں کے سٹینڈ میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں- (فوٹو عاجل)
ملائیشیا کے حکام نے سعودی عرب کے تعاون سے 3.8 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی- المونیم کے دروازوں کے سٹینڈ میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں-
الاخباریہ چینل کے مطابق سعودی محکمہ انسداد منشیات نے  ملائیشین حکام کو نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش سے آگاہ کیا تھا- 38 لاکھ  62 ہزار  216 نشہ آور گولیاں ضبط کرلی گئیں-
ملائیشین پولیس کے اعلی ادارے نے بیان جاری کرکے کہا کہ ہمیں اتنی بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں پکڑنے میں جو بڑی کامیابی ملی ہے وہ سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت محکمہ انسداد منشیات کی بدولت حاصل ہوئی ہے- سعودی عرب نے متعلقہ جہاز اورکنٹینر کے بارے میں اطلاع فراہم کردی تھی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: