Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 رمضان میں مکہ اور مدینہ میں ایمرجنسی سکیم کی منظور 

زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر داخلہ و سربراہ اعلی عمرہ کمیٹی شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے رمضان المبارک  1442ھ  کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ  منورہ کے لیے ایمرجنسی ماسٹر پلان کی منظوری دے دی- 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان العمرو نے یہ اطلاع دیتے ہوئے  کہا کہ مقدس مساجد کے زائرین کی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مقدس شہروں میں خصوصی انتظامات کیے جائیں گے-
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات ہیں کہ دونوں شہروں میں امن و سلامتی کے انتظامات موثر اور مکمل ہوں- 
العمرو نے کہا کہ مقررہ پلان کے مطابق عمرہ، نماز اور زیارت کے لیے آنے  والوں کی سلامتی کی خاطر تمام اداروں اور ان تمام مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی جہاں وہ کثرت سے آتے جاتے ہوں گے- سب کی سلامتی کو یقینی  بنانے کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں گے- 

شیئر: