Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
Urdu News
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ
    • سعودی عرب
  • دنیا
  • #ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • لائف سٹائل
  • ملٹی میڈیا
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026
  • ’مملکت کی فوڈ باسکٹ‘: قصیم ریجن میں آڑو کی غیر معمولی پیداوار
  • ’آئیسف 2026‘: سعودی طلبہ کی ٹیم امریکہ پہنچ گئی، شہزادی ریما سے ملاقات
  • ہفتۂ ماحولیات: ریاض میں تصویری نمائش جو ماحولیاتی بیداری کو بڑھا رہی ہے
  • شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر اور روس کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
  • سعودی ولی عہد کی عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد

You are here

  • ہوم پیچ
  • کھیل
  • دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

پیر 12 اپریل 2021 15:21
ایڈن مارکرم نے 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ پروٹیز نے چھ وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ 
141 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 14 اوورز میں ہی پورا کر لیا۔ ہینرچ کلاسن 36 اور جارج لنڈے 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
پروٹیز کی جانب سے ایڈن مارکرم اور یانیمن ملان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔ جس کے بعد ملان 15 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
مزید پڑھیں
  • جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام
    Node ID: 555196
  • پہلا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
    Node ID: 556116
  • پہلا ٹی20: سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ
    Node ID: 556391
اس کے بعد وہان لوبے 12 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایڈن مارکرم تھے وہ 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر عثمان قادر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
عثمان قادر نے اس کے بعد پائٹ وان بلجوئن کو بھی آؤٹ کر دیا وہ صرف دو رنز ہی بنا پائے۔
اس سے قبل جو ہانسبرگ میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے حق میں اچھا ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 140 رنز ہی بنا پائی۔

پائٹ وان بلجوئن دو رنز بنا کر عثمان قادر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن رضوان میچ کی پہلی ہی یند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہیں جارج لنڈے نے آؤٹ کیا۔
اس کے بعد شرجیل خان بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف آٹھ رنز بنا کر جارج لنڈے کا شکار بن گئے۔
اسکے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 58 رنز کی شراکت داری بنائی۔ جس کے بعد محمد حفیط 32 رنز بنا کر جارج لنڈے کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔
پانچویں نمبر پر آنے والے حیدر علی 12 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند ہر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد فہیم اشرف بھی پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں لیذاڈ ولیمز نے آؤٹ کیا۔ 
اس کے بعد حسن علی دو گیندوں پر دو چھکے لگانے کے بعد ولیمز کا نشانہ بن گئے۔ جبکہ بابر اعظم 50 رنز بنا کر مگالا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
پاکستان کی نویں وکٹ عثمان قادر کی گری جو چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لنڈے اور لیذاڈ ولیمز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

بابر اعظم 50 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

فخر زمان انجری کے باعث آج  کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بائیں ٹانگ میں معمولی سی الرجی کی شکایت کی ہے، جس کی وجہ سے انہیں آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
بائیں ہاتھ کے اوپنگ بلے باز نے پاکستان کو ون ڈے سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ان کی جگہ شرجیل خان کی چار سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے
آج کے میچ میں دونوں ٹیموں کے سکواڈ یہ ہیں۔

پاکستان: محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین۔
جنوبی افریقہ: ایڈن مارکرم، یانیمن ملان، ہینرک کلاسن (کپتان)، پائٹ وان بلجوئن، وہان لوبے، جارج لنڈے، اینڈلے فیفلکوایا، سساندا مگالا، بیورون ہینڈرکس، لیذاڈ ولیمز، تبریز شمسی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں سے چار پاکستان نے جیتے ہیں۔
اپنے سٹار پلیئرز سے محروم پروٹیز کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنینشل میں خوب مقابلہ کیا تھا لیکن اسے چار وکٹوں سے شکست ہوئی۔

لیذاڈ ولیمز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پہلے میچ کا احوال

پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ایڈن مارکرم اور کپتان ہینرک کلاسن کی عمدہ اننگز کی بدولت پروٹیز نے 20 اوورز میں 188 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے محمد رضوان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 189 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔
محمد رضوان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 74 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کو پہلا بڑا نقصان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے سے ہوا۔ انہوں نے 14 رنز بنائے جس کے بعد وہ ہینڈرکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ان کے بعد حیدر علی اور محمد نواز کو بھی ہینڈرکس نے آؤٹ کیا۔
فخر زمان نے اچھا آغاز کیا لیکن وہ 27 رنز بنانے کے بعد تبریز شمسی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
فہیم اشرف نے رضوان کا ساتھ دیا لیکن وہ آخری اوور میں ہینڈرکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز فخر زمان انجری

شیئر:

واپس اوپر جائیں

تازہ ترین خبریں

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر سرفراز احمد بہترین انتخاب کیوں ثابت ہو سکتے ہیں؟
بابر اعظم باہر، کیا بنگلہ دیش ٹیسٹ میں پاکستان کا ’سرپرائز‘ کام کر پائے گا؟
بابر اعظم اَن فٹ ہو گئے، بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے
انڈیا کا کھیلوں کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ
ویٹیلٹی ٹی20 بلاسٹ کے لیے عثمان طارق کا انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ

ویڈیو

Play
09-05-2026
حرمین ٹرین عازمین حج کے لیے بہتر، محفوظ اور تیز رفتار ٹرانسپورٹ سروس
Play
09-05-2026
فلسطین میراتھن: جنگ، زخم اور پھر زندگی کی طرف دوڑ
Play
09-05-2026
غزہ میراتھن: جنگ، زخم اور پھر زندگی کی طرف دوڑ

متعلقہ خبریں

  • 11 اپریل ، 2021
    سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 20 فیصد جرمانہ
  • 10 اپریل ، 2021
    پہلا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • مشرقِ وسطیٰ
  • دنیا
  • #ٹرینڈ
  • شوبِز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
  • لائف سٹائل
  • پرائیوسی پالیسی
  • استعمال کی شرائط
  • ہمارے ساتھ اشتہار دیں۔
جملہ حقوق بحق سعودی ریسرچ اینڈ پبلشنگ کمپنی
  •  صفحہ اول
  •  پاکستان
  •  مشرق وسطیٰ
    •  سعودی عرب
  •  دنیا
  •  #ٹرینڈ
  •  شوبز
  •  کھیل
  •  لائف سٹائل
  •  ملٹی میڈیا