Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہر سویز کو چوڑا کیا جا سکتا ہے: سربراہ کینال اتھارٹی

اسامہ رابی کے مطابق 2021 میں نہر سویز کا استعمال ان شپنگ لائنز نے کیا جنہوں نے کبھی اسے پار نہیں کیا تھا۔ فائل فوٹو: روئٹرز
نہر سویز کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زیرغور منصوبوں کے تحت نہر کے جہازوں کی گزرگارہ کو چوڑا کیا جا سکتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سویز کنال اتھارٹی کے سربراہ اسامہ ربیع کا کہنا ہے کہ ’ایک جہاز کا شپنگ کورس وہ رُخ ہوتا ہے جس میں اس کو چلایا جاتا ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’نہرکے مسلسل ترقیاتی کام کی وجہ سے یہ شپنگ لائنز کے لیے پہلی ترجیح رہتی ہے۔‘
اسامہ ربیع کے مطابق 2021 میں نہر سویز کا استعمال ان شپنگ لائنز نے کیا جنہوں نے کبھی اسے پار نہیں کیا تھا۔ ان میں امریکی مشرقی کوسٹ سے ایشیا بھیجے جانے والے ایل این جی ٹینکر شامل بھی تھے۔
انہوں نے اس کی وجہ کینال اتھارٹی کی لچکدار مارکیٹنگ پالیسی کو قرار دیا۔
اسامہ ربیع نے کینال پر ہونے والی حالیہ آمدورفت کے حوالے سے بتایا کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چار ہزار 581 جہاز کینال کے راستے آر پار گئے جن میں 291 ملین ٹن سامان موجود تھا۔
اسامہ ربیع کا مزید کہنا تھا کہ ’سعودی عرب، متحدہ امارات اور کویت سے 85 فیصد تیل مشرق کی طرف بھیجا گیا تھا لیکن نہر کے ذریعے نہیں گیا، جبکہ دنیا میں 61 تیل سپلائی کرنے والے جہاز نہر سویز سے گزرے۔‘
سویز کنال اتھارٹی کے سربراہ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باوجود گذشتہ سال دی جانے والی مراعات کی وجہ سے جہازوں کی ٹریفک میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا تھا۔

شیئر: