Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  سعودی پوسٹ کے رمضان کے لیے اوقات کار

صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھ کر اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
  سعودی پوسٹ نے اس سال صارفین کی سہولت  کے لیے رمضان میں اوقات کار مقرر کیے ہیں۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض اور مشرقی ریجن میں پوسٹ آفس صبح 10 سے سہ پہر تین بجے تک اور رات نو سے رات دو بجے تک کھلے رہیں گے۔
سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں پوسٹ آفس صبح 10  سے سہ پہر تین بجے تک اور رات ساڑھے نو سے ڈھائی بجے تک کھلیں گے۔ 
سعودی پوسٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ اوقات کار رمضان میں صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھ کر مقرر کیے گئے ہیں۔‘
سعودی پوسٹ نے تمام عملے اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سب کی سلامتی کی خاطر کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔ 

شیئر: