Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالب علم نے آگ میں محصور بوڑھے آسٹریلوی کو بچا لیا

نوح الحربی کے مطابق ’کسی نتیجے کی پروا کیے بغیر مدد کے لیے گھر میں داخل ہوگیا‘ (فوٹو: العربیہ)
آسٹریلیا میں سکالر شپ پر زیر تعلیم سعودی نوجوان نے جان پر کھیل کر آگ میں گِھرے بوڑھے شہری بچا لیا، جس کے بعد پورے ملک میں سوشل میڈیا پر سعودی سکالر کی ستائش کی جا رہی ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سکالر نوح الحربی نے بتایا کہ ’دوپہر ایک بجے یونیورسٹی سے واپس آیا تھا۔ ایک بوڑھی خاتون کی آواز سنائی دی جو مدد کے لیے پکار رہی تھی۔ گھر میں بجلی کی کیبل سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔ دھواں بھر گیا تھا اور شعلے بھی اٹھ رہے تھے۔‘

گھر میں دھواں بھر گیا تھا اور آگ کے شعلے بھی اٹھ رہے تھے (فوٹو: ٹوئٹر)

الحربی نے بتایا کہ کسی نتیجے کی پروا کیے بغیر وہ بوڑھی خاتون کی مدد کے لیے گھر میں داخل ہو گئے۔ 
 تپش کی وجہ سے وہ اس کمرے تک تک نہیں پہنچ پا رہے تھے جہاں سے آواز آئی تھی، تاہم انہوں نے کھڑکیاں توڑ ڈالیں جس سے وہ خود زخمی بھی ہوئے تاہم انہیں اس کا احساس نہیں ہوا کیونکہ اس وقت انہیں پھنسے شخص کو بچانا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’آسٹریلیا کے میرے ایک ساتھی نے دروازہ توڑنے میں میری مدد کی۔ گھر کے اندر پہنچا تو دیکھا کہ بزرگ انتہائی مشکل میں تھے۔ انہیں دروازے سے نکالنا ممکن نہ تھا۔ کھڑکیوں کے راستے میں انہیں لے کر گھر سے باہر آیا۔ اس وقت تک شہری دفاع کے اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے تھے اور وہ میری رہنمائی بھی کررہے تھے۔‘

شیئر: