Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا پابندیوں کے باوجود تفریحی سرگرمیوں کے لیے 117 اجازت نامے

ریستوراں میں لائیو شوز کے لیے 398 اجازت نامے جاری ہوئے۔( فوڈو عرب نیوز)
قومی کمیٹی برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مملکت کے تفریحی شعبے کو منظم اور ترقی دینے کے لیے باضابطہ طور پر آن لائن پورٹل ’ الترفیہ‘ کا انتخاب کیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق تارفی کا انتخاب 800 سے زیادہ ممکنہ پلیٹ فارمز سے زیر غور تھا۔
عرب نیوز کے مطابق جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے ذریعے قائم کردہ  پورٹل الترفیہ اس شعبے میں کام کرنے والے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو تفریحی سرگرمیوں اور تقریبات کے لیے لائسنس اور اجازت نامہ کی درخواست کرنے اور تفریحی شعبے میں خصوصی سرگرمیوں کی منظوری کے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کے قابل بناتا ہے۔
پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے جی ای اے نے 2020 میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے باوجود تفریحی سرگرمیوں کے لیے 117 اجازت نامے، تفریحی سہولتیں چلانے کے 219 لائسنس اور ریستوراں اور کیفے میں لائیو شوز چلانے کے لیے 398 اجازت نامے جاری کیے۔
اس پورٹل نے 188 سرمایہ کاروں کو فنکارانہ اور تفریحی صلاحیتوں کا نظم و نسق اور ترقی کرنے کا لائسنس حاصل کرنے کے قابل بھی بنایا۔
لائیو پرفارمنس کے اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے پورٹل میں رجسٹرڈ ریستوران اور کیفے کی تعداد 410 سے زیادہ تھی۔

شیئر: