Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سیکیورٹی کا مائیکروسافٹ کے حوالے سے ہائی الرٹ

متاثرہ ایڈیشنز کو اپ ڈیٹ کرلیا جائے- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کے نیشنل سینٹر نے مائیکروسافٹ سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے نیشنل سینٹر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر سیکیورٹی انتباہ 294-2021 مائیکروسافٹ ایڈج کرومیم بیسڈ Microsoft Edge Chromium-based  کے بارے میں سیکیورٹی اپ ڈیٹ کی بابت ہائی سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے-
سیکیورٹی سینٹر نے کہا کہ پورے سیکٹر کو انتہا درجے کا خطرہ ہے- سینٹر نے توجہ دلائی کہ مائیکروسافٹ کمپنی نے Mircosoft Edge (Chormium-based) میں موجود خلل دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کیا تھا- سائبر سیکیورٹی سینٹر نے خطرات سے بچاؤ کی تدابیر کے بارے میں مشورہ دیا ہے کہ متاثرہ ایڈیشنز کو اپ ڈیٹ کرلیا جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: