Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی سفیر نے سعودی لباس میں رمضان کا استقبال کیا

ٹویٹ کیا ’رمضان کے موقع پر میرے اکاؤنٹ کی نئی تصویر‘۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں متعین چینی سفیر چن وی چینگ نے رمضان المبارک کا استقبال سعودی پوشاک پہن کر کیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق چینی سفیر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’رمضان کے موقع پر میرے اکاؤنٹ کی نئی تصویر‘۔ 
چینی سفیر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’وہ یہ بات کبھی فراموش نہ کرسکیں گے کہ ایسے وقت میں جبکہ چین بے حد مشکل دور سے گزر رہا تھا تب ہمارے سعودی دوستوں نے ہماری مدد کی تھی۔ رمضان احسان اور ممنونیت سکھاتا ہے‘۔
’چین اور سعودی عرب اس سے قبل بھی ایک دوسرے کی مدد کرچکے ہیں اور آئندہ بھی ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں گے‘۔ 

شیئر: