Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بن لادن گروپ 33 ارب ریال کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کرے گا

 ری شیڈولنگ کی اصولی منظوری مل گئی ہے۔(فوٹو عکاظ)
انٹرنیشنل بن لادن ہولڈنگ گروپ کے ایگزیکٹیو چیئرمین خالد بن عبدالرحمن القویز نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر کے باعث گروپ  مشرق وسطی میں قرضوں کی ری شیڈولنگ کا سب سے بڑی کارروائی کر رہا ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل بن لادن ہولڈنگ گروپ بینکوں اور قرضہ دینے والے فریقوں سے رابطے میں ہے۔ ری شیڈولنگ کی اصولی منظوری مل گئی ہے۔
 قرضوں کا حجم 33 ارب ریال سے کم نہیں ہے اور اس میں 75 تا 80 فیصد حصہ سعودی بینکوں کا ہے۔-  
خالد بن عبدالرحمن القویز نے کہا کہ بل لادن گروپ آئندہ جون کے آخر تک قرضہ دینے والے بینکوں اور فریقوں کے ساتھ ری شیڈولنگ کا اصولی معاہدہ کرلے گا۔ اس کے بعد ستمبر یا سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کے شروع میں حتمی معاہدہ طے پاجائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ گروپ کو مذاکرات کے ماحول کے حوالے سے کامیابی کی امید ہے۔ دیوالیہ پن کے قانون کے مطابق معاملات سلجھانے یا کسی اور حل پر مجبور نہیں ہوگا۔ 
گروپ کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ بن لادن گروپ نے سعودی عرب میں تعمیراتی منڈی میں مواقع متعین کردیے ہیں۔ یہ 2025 تک ایک ٹریلین ریال مالیت کے ہوں گے۔ یہ منصوبوں پر سرکاری اخراجات کی سکیموں سے جڑا ہوا ہے۔ 
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حکومت پر گروپ کے بقایا جات کل کتنے ہیں تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ رقمیں معمولی نہیں ہیں کیونکہ بن لادن گروپ نے دسیوں ارب ریال لاگت کے منصوبے مکمل کیے ہیں۔

شیئر: