Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متنازع عالم دین یوسف القرضاوی کورونا سے متاثر

خیال رہے یوسف قرضاوی اپنے متازع فتاویٰ کی وجہ سے مشہور ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
قطر میں مقیم متنازع مصری عالم دین یوسف القرضاوی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
خیال رہے یوسف قرضاوی اپنے متازع فتاویٰ کی وجہ سے مشہور ہے۔

 

ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ ’شیخ القرضاوی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی حالت ٹھیک ہے۔ ان کا علاج ہورہا ہے اور انہوں نے اپنے فالورز سے صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔‘
ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو نے بھی یہ خبر رپورٹ کی ہے۔
ان کے بیٹے عبدالرحمان نے بھی ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے والد نے پچھلے دنوں کورونا ویکسین بھی لگوا لی تھی۔
یوسف القرضاوی کی عمر 94 سال ہے اور وہ اخوان المسلون کے روحانی رہنما، یورپین کونسل فار فتویٰ اینڈ ریسرچ اور اسلام آن لائن ڈاٹ نیٹ کے سربراہ ہیں۔

شیئر: