Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے زائرین میں تحائف کی تقسیم

ایپ سے رمضان وعمرہ کے مسائل و دیگر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں(فوٹو ،ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور دیگر افراد میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
دوسری جانب ادارے نے ماہ رمضان کے حوالے سے انٹرنیٹ پررمضان مسائل، معلومات، عمرہ کے حوالے سے سوال وجواب کے علاوہ رمضان کیلنڈر بھی اپ لوڈ کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے رمضان المبارکی مناسبت سے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں جن میں زائرین میں تحائف کی تقسیم کے مرحلے میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کے نگران اعلی عبدالحمید بن سعید المالکی نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔

تحائف میں جائے نماز ، آب زم زم اور دینی کتب شامل ہیں(فوٹو،ایس پی اے)

تقسیم کیے جانے والے تحائف کے پیکٹ میں آب زم زم کی بوتل ، دینی معلومات پر مبنی کتب اور جائے نمازشامل ہے ۔ تحائف کی تقسیم کے مرحلہ میں کورونا سے بچاو کےلیے ایس اوپیز پرمکمل طورپرعمل کیاجارہا ہے۔
دوسری جانب ادارہ امور حرمین شریفین نے ماہ صیام کی مناسب سے انٹرنیٹ پر جامع پروگرام لانچ کیا ہے جس میں قرآن کریم کوڈاون لوڈ کرنے کے علاوہ رمضان المبارک کا چارٹ ، عمرہ کے اہم مسائل ، حرم شریف میں تراویح کا پروگرام ’کون سا امام کتنی رکعت پڑھائیں گے ‘ کے علاوہ مسجد الحرم میں ہونے والے دروس ، احادیث نبویہ الشریفہ اور شریعی احکام پرمشتمل ورژن موجود ہے جسے
https://2u.pw/pcCeo
سے ڈاون لوڈ کیاجاسکتا ہے۔

شیئر: