Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتمرنا ایپ سے پندرہ ملین عمرہ اجازت ناموں کا اجرا

عمرہ اجازت نامے کی شرط کورونا وائرس سے محفوظ ہونا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان انجینیئر ہشام سعید نے کہا ہے کہ اعتمرنا ایپ اور محفوظ العمرہ ماڈل سے 15 ملین سے زیادہ افراد عمرہ اجازت نامے جاری کراچکے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہشام سعید نے کہا کہ عمرہ اجازت نامے کی شرط کورونا وائرس سے محفوظ ہونا ہے۔ 
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے پابندی لگائی ہوئی ہے کہ عمرہ اجازت نامہ صرف ان سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو جاری کیا جائے گا جو یا تو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں یا پہلی خوراک پر 14 دن گزار چکے ہوں یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہوں۔
ہشام سعید ن کہاکہ عمرہ زائرین کو پارکنگ لاٹس سے مسجد الحرام پہنچانے اور وہاں سے پارکنگ لاٹس لے جانے کے لیے محفرظ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا ہے۔
رمضان کے دوران عمرہ موسم میں  2500 بسیں زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دے رہی ہیں۔ عمرہ زائرین کی بسوں میں پچاس فیصد گنجائش کے بقدر ہی زائرین کو سفر کرایا جارہا ہے۔

شیئر: