Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، طائف اور مدینہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دکانیں سیل

مدینہ منونسپلٹی نے 81 ہزار سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر میونسپلٹی)
سعودی عرب میں جدہ ،طائف اور مدینہ منورہ کی میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کئی ادارے سیل کردیے۔
 طائف میونسپلٹی نے رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران 2620 سے زیادہ تفتیشی دورے کیے ہیں۔ مدینہ منونسپلٹی نے گزشتہ 75 دنوں کے دوران 81 ہزار سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
 ریستورانوں، بوفیہ، بیکریوں، کیٹرنگ، جوس کی دکانیں، رمضان کی مٹھائیاں تیار کرنے والے مراکز اور عوامی کھانوں کے سینٹرز پر چھاپے مارے گئے۔ دس ہزار سے زیادہ دکانوں کی تفتیش کی گئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 20 سے زیادہ دکانوں، ریستورانوں، بیکریوں اور صالونوں کو سیل کردیا گیا۔ 
دوسری جانب ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے 30 ٹن سبزیاں اور غذائی اشیا ضبط کرلیں۔ 
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے دس ٹن سبزیوں اور آلوؤں سے لدے چار ٹرک روک لیے۔ سبزیاں انجانے ذرائع سے حاصل  کی گئی تھیں۔
 میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ غذائی اشیا فروخت کرنے والے اداروں کے سامنے فٹ پاتھ پر لگائی جانے والی دکانوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ چھ ٹن اشیا ضبط کرکے تلف کرائی گئی ہیں۔
 البلد، الکندرہ اور البغدادیہ کے بازاروں اور سڑکوں پرریڑھی والوں پر چھاپے مارے گئے۔
جدہ میونسپلٹی نے انتباہ دیا کہ چھاپہ مہم جاری رہے گی۔ ریڑھی والوں اور فرشی دکانیں لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوتی رہے گی۔

شیئر: