Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیپ چیٹ پر منشیات فروخت کرنے والے تین شہری گرفتار

ملزموں کے قبضے سے نو کلوگرام چرس برآمد ہوئی (فوٹ: ٹوئٹر)
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرمنشیات فروخت کرنے کے الزام میں تین سعودیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد ’سنیپ چیٹ‘ پرمنشیات فروخت کرکے کے لیے اشتہاری مہم چلا رہے ہیں۔
اطلاع ملنے پر محکمے کی تفتیشی ٹیم نے ملزموں کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ فالو کرکے ان کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کیں۔ ملزموں کے بارے میں معلومات حاصل ہونے پر انہیں محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔
کیپٹن النجیدی کا کہنا ہے کہ ’گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے نو کلو گرام چرس اور دوسری منشیات برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف ثبوت کے ساتھ منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرکے ان کا چالان پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں مزید تحقیقات مکمل کیے جانے کے بعد مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گا

شیئر: