Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مریض 2 ہزار سے زیادہ

چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 3 ہزار 232 نئے ٹیسٹ کیے گئے- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو کورونا کے نئے مریض 2081 سامنے آئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 4 رہی- اسی طرح کووڈ 19 سے شفا پانے والے افراد  1842 رہے-

جمعرات کو کورونا سے 4 اموات ہوئیں- (فوٹو وام)

اماراتی خبررساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو کورونا کے نئے کیسز 2081 سامنے آئے جس کے بعد کل تعداد 5 لاکھ 4 ہزار  872 ہوچکی ہے جبکہ 4 افراد کی موت کے بعد کل تعداد  1565 ہے- اسی طرح 1842 افراد کی شفایابی کے بعد کل تعداد  4 لاکھ 86 ہزار  920 ہوچکی ہے-
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 3 ہزار 232 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: