Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور طائف میں قرنطینہ کی پابندی نہ کرنے پر 10 مریض گرفتار

دو لاکھ ریال جرمانہ یا دو برس قید کی سزا ہوگی- (فوٹو اخبار 24)
مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ قرنطینہ اور ہیلتھ آئسولیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی پر جدہ اور طائف میں  کورونا وبا کے  10 مصدقہ مریضوں کو گرفتار کرلیا گیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگراں کمیٹی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے کووڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کو حراست میں لیا- انہیں قانونی  کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
یاد رہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جرم ہے- جو شخص بھی وائرس میں مبتلا ہوجانے پر ہیلتھ آئسولیشن یا قرنطینہ کی پابندی نہیں کرے گا اسے دو لاکھ ریال تک جرمانے یا دو برس تک قید کی سزا ہوگی- دونوں سزائیں بھی بیک وقت دی جاسکتی ہیں- ایک سے زائد بار خلاف ورزی پر پہلی سزا دگنی کردی جائے گی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: