Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کو لوٹنے والا سعودی یمنی ساتھی سمیت گرفتار

ملزمان خود کو قانون نافذ کرنےوالے ادارے کا اہلکارظاہرکرتے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ ریجن کی پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے غیر ملکیوں کولوٹنے والے سعودی اور اسکے غیر ملکی ساتھی کوگرفتار کرلیا گیاہے۔
مکہ ریجن کے پولیس ترجمان کے حوالے سے اخبار 24 کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جدہ میں 2 افراد خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان خود کو قانون نافذ کرنےوالے ادارے کےاہلکار ظاہر کرتے ہوئے غیر ملکیوں کی رہائش گاہوں میں داخل ہوتے اور انہیں لوٹ کرفرارہو جاتے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے جامع حکمت عملی مرتب کی تاکہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے۔ ریجنل ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد ہی پولیس ٹیم گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
ملزمان میں ایک سعودی جبکہ دوسرا یمنی بانشندہ ہے۔ دونوں کے خلاف جعل سازی اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرکے انکا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
 
 
 
 

شیئر: