Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکام کا تعاون، یونان نے چار ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لیں

یونانی حکام کا کہنا ہے کہ 'کھیپ کی تحقیقات ہو رہی ہیں' (فوٹو: شٹر سٹاک)
یونانی حکام کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے لبنان سے سلوواکیہ جانے والی ایک کھیپ سے کپ کیک بنانے والی مشینوں میں چھپائی گئی چار ٹن سے زیادہ بھنگ پکڑی ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق یونان کے مالیاتی جرائم کے سکواڈ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اطلاع دیے جانے کے بعد ملک کی مرکزی بندرگاہ پیریئس میں شپنگ کنٹینر سے منشیات ملی ہیں۔‘
کپ کیک کی تین مشین 14 اپریل کو سمندر کے راستے پیریئس کی بندرگاہ پہنچیں، یہ سلوواکیہ کے دارالحکومت بریٹیسلاوا سے ریل کے ذریعے 20 اپریل کو پہنچنی تھیں۔
بیان کے مطابق امریکی ڈرگ انسفورمنٹ ایڈمنسٹریشن کی اطلاع پر یونانی حکام نے 14 اپریل کو کنٹینر پر چھاپہ مارا جہاں مشینری سے چار اعشاریہ تین ٹن سے زیادہ بھنگ برآمد ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں منشیات کی اس مقدار کی مالیت چار ملین ڈالر کی لگ بھگ ہے۔
یونانی حکام کا کہنا ہے کہ 'انہیں اس کیس میں سعودی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کی جانب سے مدد ملی ہے۔'
حکام کی جانب سے شپمنٹ کی تحقیقات ہو رہی ہے۔

شیئر: