Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹیچر کی طالبات کو کامیابی پر مبارکباد کےلیے نئی روایت

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں بریدہ کی خاتون ٹیچر فاطمہ العمر نے گھر جاکر طالبات کو کامیابی کی مبارکباد دے کر نئی روایت قائم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  فاطمہ العمر اپنے ہمراہ ’مکی ماؤس‘ کا تحفہ بھی لے کر گئیں۔ انہوں نے طالبات کے گھروں پر جا کر انہیں مبارکباد دی اور سادہ  تقریب منعقد کرکے تحائف پیش کیے جس سے طالبات اور ان کے اہل خانہ خوشی کے جذبات سے سرشار ہوگئے اور انہوں نے فاطمہ العمر کا شکریہ ادا کیا۔
بریدہ کی خاتون ٹیچر کی نئی روایت کے چرچے پورے علاقے میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔
صارفین کا کہنا تھا کہ خاتون ٹیچر نے کورونا وبا کے دوران آن لائن کلاسز کے باعث طالبات اور ٹیچرز کے درمیان رابطے کی نئی مثال قائم کی ہے۔
فاطمہ العمر نے بتایا کہ چار برس قبل اپنی طالبات اور ان کی ماؤں کے ساتھ ایک پروگرام کیا تھا جس کی یادیں آج تک سب کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کی مائیں مجھے اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئیں، ان کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ فاطمہ العمر 20 برس سے تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں۔ 

شیئر: