Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کے بورڈنگ پاس توکلنا ایپ کی رپورٹ پر جاری ہوں گے

بورڈنگ پاس کے لیے توکلنا ایپ پر انحصار کیا جائے گا( فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کے لیے بورڈنگ کارڈ کے اجرا کو توکلنا ایپ کی رپورٹ سے مشروط کیا ہے۔
شہری ہوابازی نے ایئرلائنز، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ’ وہ پروازوں اور ان کے مسافروں سے متعلق تمام کوائف جلد از جلد لنک کرلیں۔ توکلنا ایپ میں مسافروں کی پوزیشن ریکارڈ کی جائے‘۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے یہ ہدایت اس تناظر میں دی ہے کہ سرکاری اور نجی ادارے اب کسی بھی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی سے کورونا وائرس کے حوالے سے دستاویزی ثبوت طلب کرنے کے بجائے ’توکلنا ایپ‘ پر انحصار کررہے ہیں۔ 
سفر کرنے والوں کے حوالے سے بھی توکلنا ایپ کا ریکارڈ بھی معتبر ہوگا۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے  مملکت میں آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کو ہدایت کی ’بورڈنگ پاس صرف ان مسافروں کو جاری کیے جائیں جن کی صحت حالت توکلنا ایپ میں ’محصن‘ (کورونا وائرس سے محفوظ) یا یہ ’امیدوار کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوا‘ تحریر ہوگا۔ یہ ریکارڈ 22 اپریل 2021  سے لیا جائے گا‘۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے ایک ہدایت یہ بھی دی ہے کہ ’سسٹم میں اس طریقہ کار کا اضافہ کیا جائے کہ اگر کوئی مسافر کورونا وائرس سے محفوظ نہ ہو یا وہ کورونا وائرس کا شکار ہو تو ایسی صورت میں اسے ایس ایم ایس کے ذریعے ریزرویشن کی منسوخی سے مطلع کردیا جائے‘۔ 
بیان میں محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ’ اگر کورونا کی وجہ سے کسی کا ریزرویشن منسوخ کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں اس کے حقوق محفوظ ہوں کسی طرح کی حق تلفی نہ کی جائے‘۔

شیئر: