Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوگر کے مریض پہلی فرصت میں ویکسین لگوا لیں: وزارت صحت

کورونا ویکسین کی 81 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ خئراکیں دی گئی ہیں( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی 81 لاکھ 39 ہزار 273 خوراکیں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی گئی ہیں‘۔ 
’وزارت صحت ویکسین دینے کے لیے اوقات کا دائرہ وسیع کررہی ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ’کورونا وائرس لگنے کی صورت میں ذیابیطس کے مریضوں کو زیادہ مشکل پیش آتی ہے۔ نئے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ذیابیطس کے مریض پہلی فرصت میں ویکسین لگوا لیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ وائرس لگنے کی صورت میں متاثرین خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔ ہاؤس آئسولیشن کے اصول پر عمل کریں اور لوگوں سے ملنے جلنے سے گریز کریں اس سلسلے میں لاپروائی کا مظاہرہ نہ کیا جائے‘۔

شیئر: