حائل کے آتش فشاں پر ژالہ باری کی وڈیو وائرل
حرۃ بنی رشید مدینہ منورہ کے شمال مشرق اور حائل کے مغرب میں واقع ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے علاقے حائل کے ایک آتش فشاں حرۃ بنی رشید پر ژالہ باری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
فوٹو گرافر ابو فیصل البداح نے سیاہ آتش فشاں کے مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے ابو فیصل البداح نے کہا کہ حرۃ بنی رشید میں وڈیو بنائی ہے جو مدینہ منورہ کے شمال مشرق اور حائل کے مغرب میں واقع ہے۔
حرۃ بنی رشید، الراس الابیض اور جبل العثمور میں واقع ہے، اس کے اوپر چھائے ہوئے بادل کا منظرعجیب شکل اختیار کیے ہوئے تھا۔
بادل ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک الراس الابیض اور جبل العثمور پر چھائے رہے۔ اس دوران زبردست ژالہ باری ہوئی۔ اتنی زیادہ ژالہ باری اس علاقے میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ ژالہ باری سے حرۃ کا بڑا علاقہ ایسا نظر آرہا تھا گویا اس نے سفید چارد اوڑھ لی ہو۔
البداح نے کہا کہ یہاں درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سیاہ زمین نے سفید رنگ اختیار کرلیا ،عجیب و غریب اور حیرت انگیز منظر نظر آنے گا۔
وڈیو میں ژالہ باری کے دورانرتے ہوئے اونٹوں کی قطار بھی دکھائی گئی ہے جبکہ خوبصورت، انوکھے ماحول سے لطف اٹھانے کے لیے لوگ سیر کے لیے حرۃ بنی رشید پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنی آمد کو یادگار بنانے کے لیے فوٹو گرافی بھی کی۔