Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ربیعہ میں ژالہ باری، علاقہ سفید چادر سے ڈھک گیا 

ژالہ باری کی وجہ سے پورا علاقہ سفید چادر سے ڈھک چکا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے شمال مغربی علاقے باحہ ربیعہ میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے سبب شاہراہیں اور پہاڑ سفید چادر سے ڈھک گئے۔ 
 ژالہ باری دیکھ کرایسا محسوس ہورہا تھا کہ برف باری کا آغاز ہے اور ہر طرف برف ہی برف پھیلی ہوئی ہے۔ 

شہری دفاع کی جانب سے شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کےلیے وارننگ جاری کی گئی ہے( فوٹو سبق)

ویب نیوز سبق نے اس حوالے سے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ  ژالہ باری کی وجہ سے پورا علاقہ سفید چادر سے ڈھک چکا ہے۔ 
بارش اورژالہ باری سے موسم بھی انتہائی خوشگوار ہو گیا جس سے عسیر ریجن کے قروب وجوار میں رہنے والے بھی تفریح کےلیے ’باح ربیعہ ‘ پہنچ گئے تاکہ موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سحراور افطار کی لذتوں کو دوبالا کیا جائے۔ 

طائف میں بارش سے موسم غیر معمولی طور پر خوشگوار ہوگیا۔(فوٹو سبق)

دوسری جانب طائف میں ہونے والی بارش سے موسم غیر معمولی طور پر خوشگوار ہوگیا۔ پہاڑی علاقے کی وادیاں بھی بارش کے پانی سے بھر گئیں۔ 
شہری دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاقے میں موسمی تبدیلی کے آثار ہیں اس لیے شاہراہوں پر سفر کرنے والے متوقع بارش سے خبردار رہیں خاص کرتفریح کےلیے جانے والے وادیوں اورنشیبی علاقوں میں قیام سے گریز کریں۔ 

شیئر: