Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے ینبع کے قریب دھماکہ خیز کشتی تباہ کردی

ریموٹ کنٹرول کشتی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’ینبع ساحل کے قریب کوسٹ گارڈز نے دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول کشتی کو تباہ کردیا ہے۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’منگل 27 اپریل کی صبح بحیرہ احمر میں ینبع پورٹ کے قریب کوسٹ گارڈز نے دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول کشتی دیکھی جسے فوری طورپر تباہ کردیا گیا۔‘
بریگیڈیرالمالکی کا مزید کہنا تھا کہ ’متعلقہ تحقیقاتی ادارے تاحال اس بات کا سراغ لگا رہے ہیں کہ اس دہشت گردانہ کارراوئی کے پیچھے کون ہے۔‘
بریگیڈیر المالکی نے مزید کہا کہ وزارت دفاع وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہمہ وقت مستعدد ہے۔
او ائی سی کی مذمت
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ینبع کے ساحل کے سامنے بارود بردار کشتی سے حملے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بحیرہ احمر میں بارود بردار کشتی سے جارحانہ حملے کی کوشش کی سخت مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی  تعاون تنظیم جہاز رانی  اور اقتصادی تنصیبات کو خطرات پیدا کرنے والی تمام جارحانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتی ہے۔ 
العثیمین نے کہاکہ دہشتگردانہ جرائم سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب جو اقدامات کرے گا او آئی سی اس کے ساتھ ہوگی۔ 
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے اقتصادی تنصیبات اور قومی وسائل کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کےجملہ اقدامات و انتظامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: