Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا حملہ ناکام، ریموٹ کنٹرول طیارہ تباہ

مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے ک کوشش کی گئی تھی(فوٹو، العربیہ)
عرب اتحادی فورسز نے حوثیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول طیارہ کے ذریعے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یمن میں دستوری حکومت کی مدد کے لیے قائم کیے عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ پیر کی شام یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول طیارے کو تباہ کردیاگیا۔
بریگیڈئر المالکی نے مزید کہا کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے مملکت کے جنوبی علاقے کو ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز طیارے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے اتحادی فورسز کی ائیر کمان اینڈ کنٹرول یونٹ نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اسے تباہ کردیا۔
اتحادی فورسز کی ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے ضوابط کی پابندی کے تحت سعودی افواج اپنے ملک اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کےلیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
ایران نواز حوثی باغیوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

شیئر: