Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 835 بارودی سرنگیں صاف

اپریل کے تیسرے ہفتے کے دوران بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (مسام) نے یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 835 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اپریل 2021 کے تیسرے ہفتے کے دوران یہ بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں جو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے بچھا رکھی تھیں۔
بارودی سرنگوں میں سے 57 اینٹی پرسنل، 962 ٹینک شکن، 812 بغیر دھماکے اور 4 دھماکے والی تھیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (مسام) حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام  پروجیکٹ یمن کے عوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
سعودی پروجیکٹ مسام کی زیر نگرانی یمن کے مختلف علاقوں خصوصا مارب، عدن، صنعا، الجوف، الضالع، الحدیدۃ ، شبوہ اور تعز میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 864 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

پروگرام کےآغاز سے اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 864 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔
2020 میں 30 ملین ڈالر کی لاگت سے مسام کے معاہدے کو ایک سال کے لیے بڑھایا گیا تھا۔

شیئر: