Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ علاقوں میں جمعرات کو بارش اور ژالہ باری کا امکان

سب سے کم درجہ حرارت  14 سینٹی گریڈ ابہا میں رہے گا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 29 اپریل کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں کے بارے میں پیشگوئی جاری کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جمعرات کو سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ تیز ہوائیں چلیں گی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
نجران، جازان، عسیر، باحہ میں بارش اور ژالہ باری ہوگی اس کا سلسلہ مکہ  مکرمہ کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ 
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا کہ ریاض اور الشرقیہ ریجنوں کے جنوبی مقامات پر جمعرات  گرد آلود تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ ان مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ، العلا اور الاحسا میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  14 سینٹی گریڈ ابہا میں رہے گا۔

شیئر: