Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں بارش کے باعث کئی سڑکیں بند

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ  طوفانی بارش کے پیش نظر مکہ مکرمہ کے کئی روڈ عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔  راہگیر سے کہا گیا ہے کہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔
الاخباریہ  سے گفتگو میں البسامی نے کہا کہ موسمیات سے تعلق رکھنے والے ادارے ایک ٹیم کے طور پر کام کررہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار فیلڈز میں تعینات کردیے گئے ۔ تعیناتی اب تک ہونے والی بارش اور آئندہ بارش کے امکانات کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ 
انہو ں نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے  کہا کہ وہ چوراہوں پر رش بڑھنے پر ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں۔ انڈر پاس اور ایسے مقامات پر جہاں پانی بھرا ہوا ہو محتاط ڈرائیونگ کا خیال رکھیں اور گاڑی کی رفتار مدہم رکھیں۔ 
میجر جنرل محمد البسامی نے کہا کہ صورتحال معمول پر آتے ہی تمام بند روڈ ز ٹریفک کے لیے بحال کردیے جائیں گے۔
 

شیئر: