Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں غیر قانونی اسکریپ گودام سیل، کارکن فرار

گودام میں بجلی کا کنکشن بھی غیر قانونی طریقے سے لیا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض بلدیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر مشتمل تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر قائم سکریپ یارڈ کو سیل کردیا ۔ تفتیشی ٹیم کی آمد کی اطلاع ملتے ہی یارڈ چلانے والے غیر ملکی کارکن فرار ہو گئے۔
ویب نیوز اخبار 24 نے بلدیہ کے ٹوئٹرپر جاری وڈیو بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض کے علاقے میں غیر ملکی کارکنوں نے غیر قانونی طورپر سکریپ کا گودام قائم کررکھا تھا جہاں لوہے اور مختلف قسم کا اسکریپ جمع کیا جاتا تھا۔
گودام میں چوری کیے گئے بجلی کے کھمبے بھی  بڑی تعداد میں رکھے گئے تھے۔ کھمبوں کو وہاں کس طرح لایا گیا اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہوسکی۔
سکریپ کا یارڈ دومنزلہ بنایا گیا تھا دوسری منزل پر بھی بڑی تعداد میں لوہے کے علاوہ تابنے کی تاریں اور بہت کچھ سٹور کیا گیا تھا۔
یارڈ میں بجلی کا کنکنشن بھی غیر قانونی طورپر حاصل کیا گیا تھا جسے تفتیشی ٹیم کی نشاندہی پرکاٹ دیا گیا۔ یارڈ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے یارڈ سیل کردیا گیا۔

شیئر: