Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے دوران بنفشی پھولوں سے ابہا کا حسن دوبالا

درختوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے شہرابہا میں بارش کے بعد شہر بھر میں لگے جکرانڈا کے 25 ہزار درخت بنفشی پھولوں سے سج گئے اور شہر کا حسن دوباالا ہوگیا۔
یاد رے کہ عسیر میونسپلٹی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر یہ درخت لگوائے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی فوٹو گرافر جمالیاتی مناظر سے متاثر ہوکر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔ ان میں خاتون بدور علی العمری فوٹو گرافر شامل ہیں۔ جنہوں نے خوشبو دار بنفشی رنگ کے پھولوں والے درختوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔

  یہ درخت عام طور پر موسم بہار میں پھلتے پھولتے ہیں۔(فوٹو اخبار 24)

بدورعلی العمری نے کہا کہ وہ عسیر ریجن کی کمشنری خمیس مشیط میں رہائش پذیر ہیں۔ ابہا شہر کے قدرتی مناظر، یہاں بارشوں کا ماحول اور بادلوں کے سائے دلکش مناظر کے شیدائیوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فوٹو گرافی بے حد پسند ہے۔ والدین ہی نہیں شوہر بھی اس مشغلے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ بارش کے دوران ابہا کا حسن دوبالا ہوجاتا ہے۔ ہر سال مارچ اور اپریل میں جکرانڈا درخت کے پھول پورے ماحول کے حسن کو دوبالا کردیتے ہیں۔ 
رشود الحارثی فوٹو گرافر نے بھی ابہا کے قدرتی مناظر کی عکاسی پیشہ ورانہ تصاویر کے ذریعے کی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ جکرانڈا درخت کا اصل وطن لاطینی امریکہ ہے۔ ابہا کا ٹھنڈا موسم ان کے لیے موزوں ہے یہی وجہ ہے کہ ان دنوں ان درختوں نے ابہا کی سڑکوں کو خوبصور فن پاروں میں تبدیل کردیا ہے۔

جکرانڈا درخت پر بنفشی رنگ کے پھول آٹھ ہفتے رہتے ہیں۔( فوٹو اخبار 24)

انہوں نےکہا کہ  یہ درخت عام طور پر موسم بہار میں پھلتے پھولتے ہیں۔ بارش ہونے پر ان درختوں کا حسن قابل دید ہوجاتا ہے۔ اہم مناظر فوٹو ہی نہیں وڈیو کلپ بھی آمادہ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ جکرانڈا درخت نہایت شاندار، خوبصورت، سایہ دار اور حسین ہوتے ہیں۔ بنفشی رنگ کے پھول آٹھ ہفتے تک رہتے ہیں۔ بارش ہونے پر ان کی منفرد خوشبو پورے ماحول میں بس جاتی ہے بارش کا تھوڑا سا پانی بھی انہیں نکھارنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

شیئر: