Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمازیوں کے کورونا مبتلا ہونے پر مزید 29 مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 83 روز کے دوران 943 مساجد عارضی طور پر بند کی گئی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی  نے مملکت کے 8 علاقوں میں 29 نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہو جانے پر مزید 29 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
وزارت اسلامی نے گزشتہ 83 روز کے دوران 943 مساجد عارضی طور پر بند کیں ان میں سے 908 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل کیے جانے پر بحال کر دیا گیا۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلاامی امور نے جمعے کو بیان میں کہا کہ جو مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے سات کا تعلق ریاض، سات کا مکہ مکرمہ، پانچ کا عسیر، چار کا مشرقی ریجن، چار کا الشرقیہ، تین کا حدود شمالیہ، ایک ایک کا الجوف، الباحہ اور جازان ریجنوں سے ہے۔ 
وزارت اسلامی امور نے کہنا ہے کہ گزشتہ روز بند مساجد میں سے 34 دوبارہ کھولی گئی ہیں ان میں سے 9 کا تعلق ریاض، 7 کا مکہ مکرمہ، 7 کا القصیم، تین کا جازان، تین کا الشرقیہ، دو کا مدینہ منورہ، ایک ایک کا حدود شمالیہ، باحہ اور نجران ریجنوں سے ہے۔
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کو پھر تاکید کی کہ وہ ماسک، جانماز اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھیں۔

شیئر: