Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پر حملے کی کوشش، دشمن کے ’فضائی ہدف‘ کو تباہ کر دیا: وزارت دفاع

وزارت دفاع نے جاری بیان میں مزید تفصیل نہیں بتائی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر کی صبح ساحلی شہر جدہ پر حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت دفاع  نے بیان میں کہا  کہ ’ایک غیر متعینہ دشمن کے جدہ کی سمت فضائی ہدف کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔
وزارت دفاع نے جاری بیان میں مزید تفصیل نہیں بتائی اور نہ یہ بتایا گیا کہ اس حملے کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بروقت کارروائی سے میزائل حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ سعودی عرب کا ساحلی شہر بڑی تباہی سے محفوظ رہا ہے۔
 یاد رہے کہ وزارت دفاع کے ترجمان نے منگل کو کہا تھا  کہ ’ بحیرہ احمر میں ینبع ساحل کے قریب کوسٹ گارڈز نے حوثیوں کی دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول کشتی کو تباہ کیا ہے۔‘
اس سے قبل بدھ اور جمعے کو جنوبی سعودی عرب خمیس مشیط اور جازان کی طرف بھیجے جانے والے ڈرونز بھی راستے میں روک کر تباہ  کیے گئے تھے۔
عرب اتحاد جو یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے جنگ لڑ رہا ہے کا کہنا ہے  کہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
 

شیئر: