Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون حملے، پاکستان کا سعوی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی

ریجن جازان پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)  
پاکستان نے سعودی عرب کے ریجن جازان پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔  
 پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان چودہ اور پندرہ اپریل کو سعودی عرب کے ریجن جازان پر کیے گئے ڈرونز اور بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے‘۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ’سعودی فورسز نے تمام پروجیکٹائلز کو راستے میں روک کر کامیابی سے تباہ کیا جو قابل ستائش ہے۔ 
خوف اور دہشت پھیلانے والے اس طرح کے حملے قابل مذمت ہیں۔
 پاکستان نے برادر ملک سعودی عرب کے خلاف اس کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرات کے حوالے سے بھرپور سپورٹ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ 

شیئر: