Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پر حوثیوں کے تین ڈرونز حملے ناکام

ڈرون ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیا گیا- (فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حوثی ملیشیا کا ایک نیا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا ہے-
العربیہ کے مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے یہ ڈرون جنوبی سعودی عرب کی طرف حملے کے لیے بھیجا گیا تھا جسے ہدف تک پہنچنےسے قبل تباہ کردیا گیا-
خمیس مشیط اور جازان کی طرف بھیجے جانے والے ڈرونز بھی راستے میں روک کر تباہ کردیے گئے۔
عرب اتحاد جو یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے جنگ لڑ رہا ہے کہا کہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ اسی طرح کا حملہ جمعرات کو صبح سویرے بھی حوثیوں کی جانب سے کیا گیا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا تھا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: