Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلا سے روشن خانہ کعبہ، گلابوں کا طائف اور ایوان ولی عہد میں فن پارے سمیت سعودی عرب سے منتحب تصاویر

سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی بڑی خبروں کے علاوہ قارئین نے خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی روشن فوٹو اور اسلام آباد کی  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز کے مجوزہ ماڈل کی تصاویر میں دلچسپی لی۔ اس کے علاوہ شہزادہ مساعد بن عبدالرحمان تاریخی تصویر کو بھی پسند کیا گیا۔
سعودی عرب میں مصری اہرام سے بھی قدیم مستطیلیں

سعودی عرب میں دریافت ہونی والی پتھر کی تعمیرات جنہیں ’مستطیل‘ کہا جاتا ہے ان کے بارے میں ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ  وہ اس سے کہیں زیادہ قدیم ہیں جتنا کہ پہلے مانا جاتا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سات سے 10 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پاکستانی حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سات سے 10 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ جمعے کو وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی تصویر میں قارئین نے دلچسپی لی۔
سعودی عرب کا اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز کا تحفہ

سعودی عرب فیصل مسجد اسلام آباد کی طرح بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 80 کنال پر محیط مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرے گا۔
شہزادہ مساعد بن عبدالرحمان کا تذکرہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں 47 برس پرانے اس تصور کا تذکرہ اظہار پسندیدگی کے طور پر کیا تھا جو شہزادہ مساعد بن عبدالرحمان نے پیش کیا تھا۔ 
سعودی ولی عہد نے ریئل اسٹیٹ کمپنی روشن کے حوالے سے کہا تھا کہ ’یہ نئی سوچ نہیں ہے۔ شاہ فیصل کے عہد اور شاہ خالد کے ابتدائی دور میں یہ تصور ہمارے چچا شہزادہ مساعد بن عبدالرحمان نے پیش کیا تھا۔‘
امریکی فاسٹ فوڈ چین کے سعودی عرب میں نئے آؤٹ لیٹ

مریکی فاسٹ فوڈ برانڈ چک ای چیز ( تشکی تشیز) کی پیرنٹ کمپنی سی ای سی انٹرٹینمنٹ آئندہ برسوں کے دوران دنیا بھر میں 100 نئے آؤٹ لیٹ کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں کم از کم 25 سعودی عرب میں ہوں گے۔
کورونا کے بعد پہلی بار مطاف زائرین سے بھر گیا

سعودی عرب میں کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد الحرام  میں طواف کا صحن نمازیوں اور عمرہ زائرین سے پوری طرح بھر گیا۔   
الشنانہ برج اہل الرس کی تاریخی رصد گاہ 

الشنانہ برج اہل الرس کی تاریخی رصدگاہ اور عظمت رفتہ کے عظیم الشان قلعے کی حیثیت رکھتا ہے۔
خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی روشن فوٹو 

خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے- جاپانی خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے یہ تصویر لے کر شیئر کی تھی- 
گورنر عسیر کی بلدیہ کارکنوں کے ساتھ افطاری 

گورنرعسیر ریجن شہزادہ ترکی بن طلال نے صفائی کے کارکنوں کے ساتھ  افطاری کی۔ بلدیہ عسیرکی جانب سے افطاری پروگرام ترتیب دیا گیا تھا جس میں گورنرعسیر کو خصوصی طورپر مدعو کیا گیا۔ 
جکرانڈا کے 25 ہزار درخت نے شہر کا حسن دوبال کر دیا 

سعودی عرب کے شہرابہا میں بارش کے بعد شہر بھر میں لگے جکرانڈا کے 25 ہزار درخت بنفشی پھولوں سے سج گئے اور شہر کا حسن دوباالا ہوگیا۔ 
مسجد نبوی اور مسجد قبا کے درمیان نیا راستہ 

مسجد نبوی شریف اور مسجد قبا کے درمیان راہگیروں کے لیے نیا راستہ، زائرین کے لیے پرکشش ماحول اور مدینے کے باشندوں کے لیے پرفضا مقام ثابت ہوگا-  
گلابوں کا طائف نمائش

 
سعودی وزارت ثقافت نے ’گلابوں کا طائف‘ کے عندوان سے نمائش کا انعقاد کیا ہے، جو الردف میں منگل 11 مئی 2021 تک جاری رہے گی۔
العلا میں پہلے ترقیاتی منصوبے کے لیے 5.2 ارب ڈالر کا ماسٹر پلان

سعودی عرب نے العلا تاریخی علاقے کی ترقی کے لئے ابتدائی خصوصی مالی اعانت کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
رمضان کی رسم ’قرقیعان‘

 سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سمیت متعدد علاقوں اور خلیج کے کئی ملکوں میں رمضان کی معروف پرانی رسموں میں سے ایک رسم ’قرقیعان‘ کہلاتی ہے۔  
ریاض کے تاریخی مقامات، جہاں سیاح کِھنچے چلے آتے ہیں

سعودی دارالحکومت ریاض میں بہت سی تاریخی اور آثار قدیمہ کی یادگاریں موجود ہیں جو دنیا بھر سے سیاحوں اور غیر ملکیوں کے لیے کشش کا سامان رکھتی ہیں
ایوان ولی عہد میں فن پارے کی سجاوٹ سے ’عالمی پہچان ملی‘

سعودی عرب میں ایوان ولی عہد میں تجریدی آرٹ کا فن پارہ سجائے جانے پر سعودی فن کار فہد خلیف کو عالمی پہچان ملی
 
 

شیئر: