Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور بحرین کی طرف سے حوثیوں کے حملے کی مذمت

ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)
 متحدہ عرب امارات اور بحرین نے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حالیہ ڈرون حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے اتوار کو خمیس مشیط کی طرف بھیجے جانے والے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا تھا۔
امارت کی  وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ امارات حوثی ملیشیا کی جانب سے ایسے حملوں کو عالمی قوانین و اقدار کی سنگین خلاف ورزی سمجھتا ہے‘۔
وزارت نے عالمی برادری سے کہا کہ ’وہ تسلسل کے ساتھ ایسے حملوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن موقف اپنائے‘۔
بیان میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی و استحکام کا لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف غیرمتزلزل عزم و حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ 
بحرین کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہغ حوثی سعودی عرب پر حملے جاری رکھنا چاہتے ہیں اور وہ یمنی عوام کی تکالیف کو دور کرنے کی درخواستوں کو نظر انداز کر رہے ہیں‘۔ 

شیئر: