Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وبا کے دورن اظہار ہمدردی: پاکستانی نوجوانوں کے گانے کی انڈیا میں پذیرائی

پاکستانی نوجوانوں کے گانے کی ویڈیو انڈیا میں بھی سراہی جاتی رہی (فوٹو: سکرین گریب)
کورونا وبا کی وجہ سے برترین بحرانی کیفیت کا شکار انڈین عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی نوجوانوں کے گائے گانے نے انڈین سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ مقامی میڈیا کو بھی اپنا گرویدہ با لیا۔
اے آر رحمان کے ایک معروف گانا ’عرضیاں‘ گانے والے پاکستانی نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آئی تو انڈیا میں کورونا وبا کے تناظر میں کی گئی کاوش پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک میں بھی بھرپور پزیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
سوشل ٹائم لائنز باالخصوص فیس بک پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پاکستان کے نوجوان آرٹسٹس ذیشان علی، نعمان علی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مشہور گانا گاتے نمایاں ہیں۔
انڈیا میں کورونا وبا کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ مذکورہ نوجوانوں نے گانے کے بول کے ذریعے پیغام دیا تو لکھا ’‘۔حوصلہ نہ ہارو یہ وقت بھی ٹل جائے گا، رات جتنی گھنی ہو پھر سویرا آئے گا‘۔
 
 
پاکستانی نوجوانوں کے پیغام میں انڈین عوام کے لیے محبت اور شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ ’آرٹ اور انسانیت کی کوئی سرحد نہیں‘۔
نوجوان فنکاروں کو ان کی کاوش پر پاکستان سے سراہا گیا تو ساتھ ہی انڈین صارفین بھی ان کے جذبے سے متاثر ہوئے بغیر رہ نہ سکے۔

ایک انڈین صارف نے ویڈیو پر کیے گئے تبصرے میں اسے ’پڑوسیوں کا اچھا انداز‘ قرار دیا تو ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستانی نوجوانوں کے گانے پر نہ صرف انڈین صارفین نے شکریہ ادا کیا بلکہ انڈین میڈیا نے بھی اسے نمایاں کوریج کی، جس کے بعد ابتدائی ویڈیو شیئر کرنے والے نعمان علی نے انہیں کور کرنے والے انڈین میڈیا ہاؤسز کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ’مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستانی آپ کے ساتھ ہیں، ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ رکھنا اور بہتری کے لیے دعا گو رہنا چاہیے‘۔

2009 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’دلی 6‘ کا گانا ’عرضیاں‘ جاوید علی اور کیلاش کھیر نے گایا تھا جب کہ اس کی کمپوزنگ اے آر رحمان نے کی تھی۔

شیئر: