Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے سفیر کی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل بابر سدھو سے ملاقات

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے پیر کو پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
 ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات کے سفیر نے فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد پیش کی۔
حماد عبید ابراہیم الزابی نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون اور ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

 

اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مضبوط مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات  ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: