Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے ولی عہد کا اماراتی خاتون مکینک سے رابطہ

مطروشی کو ورکشاپ کھولنے کا شوق کئی برس سے تھا- (فوٹو ٹوئٹر)
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پہلی اماراتی کار مکینک خاتون سے اپنی گاڑی کے معائنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔
الامارات الیوم اور اخبار 24 کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی خاتون ھدی المطروشی نے گاڑیوں کی ورکشاپ قائم کر کے پورے ملک میں توجہ حاصل کی ہے۔
دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے المطروشی سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ازرہ مذاق کہا کہ ’میرے پاس ایک گاڑی ہے اور وہ آپ کی ورکشاپ میں لانا چا ہتا ہوں‘۔ المطروشی یہ سن کر ہنس پڑیں اور جوابا کہا کہ ’بہتر، میں تیار ہوں‘۔

گاڑیوں کی ورکشاپ قائم کرکے پورے ملک میں توجہ حاصل کی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

شیخ محمد بن زاید نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران المطروشی سے دریافت کیا کہ گاڑیوں کی ورکشاپ کب کھولی؟‘۔  
المطروشی نے بتایا کہ ’اس کا شوق کئی برس سے تھا۔ جہاں تک ورکشاپ کھولنے کا تعلق ہے تو گزشتہ برس اس حوالے سے کام شروع کیا‘۔ 
 ولی عہد نے گاڑیوں کی ورکشاپ کھولنے پر المطروشی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے تمہارے اس پروجیکٹ پر فخر ہے اور وہ وطن عزیز کے محنتی نوجوانوں، لڑکیوں اور خواتین کی مدد کے لیے پرعزم ہیں‘۔ 

المطروش مینجمنٹ اور لیڈر شپ میں ماسٹرز کیے ہوئے ہیں (فوٹو ٹوئٹر)

شیخ محمد بن زاید نے مزید کہا کہ ’ٹیلیفونک رابطے سے بات نہیں بنی میں ورکشاپ آؤں گا ۔ تم سے اور تمہارے گھر والوں سے ملاقات کروں گا‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق محمد بن زاید نے کہا کہ ‘المطروشی گاڑیوں کا ورکشاپ کھول کر جو کام کر رہی ہے وہ عظیم ہے۔ المطروشی اور اس جیسی دیگر خواتین فرزندان وطن کے  لیے قابل تقلید نمونہ ہیں‘۔ 
36 سالہ  المطروشی نے جو ای میکس ورکشاپ کھولے ہوئے ہیں نے کہا کہ ’شیخ محمد بن زاید کے ٹیلیفونک رابطے سے جو خوشی ملی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ اسے اپنے لیے تمغہ اور باعث فخر سمجھتی ہوں‘۔ 
المطروشی نے بتایا کہ ’وہ الافق کالج سے مینجمنٹ اور لیڈر شپ میں ماسٹرز کیے ہوئے ہیں۔ ابوظبی کے ولی عہد نے جب یہ کہا کہ انہیں مجھ پر فخر ہے تو اپنی دس سالہ محنت اور زحمت کے بعد سکون، اطمینان اور غیر معمولی اعتماد محسوس کرنے لگی۔ شیخ محمد زاید کے رابطے نے مجھے غیرمعمولی خوشی دی ہے‘۔ 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: