Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال میں تجارتی امور سے متعلق 42 ہزار مقدمات کے فیصلے

سب سے زیادہ تجارتی مقدمات ریاض ریجن کی عدالتوں نے نمٹائے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ رواں ہجری سال کے دوران سعودی عرب میں 42 ہزار تجارت کیس نمٹائے گئے ہیں۔ 
 العربیہ نیٹ کے مطابق سب سے زیادہ تجارتی مقدمات ریاض ریجن کی عدالتوں نے نمٹائے ہیں۔ تقریبا 17.4 ہزار تجارتی تنازعات کے فیصلے کیے گئے۔
مکہ مکرمہ  ریجن 14.5 ہزار کے  ساتھ دوسرے، مشرقی ریجن 5900 سے تیسرے اور مدینہ  منورہ ریجن 1600 فیصلوں کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ 
وزارت انصاف نے بتایا کہ سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ پر آنے والے مقدمات کا یومیہ تناصب 97 فیصد ہے۔
 ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت تجارتی مسائل کے فیصلے تیزی سے نمٹنانے میں مدد ملی ہے۔ وزارت انصاف نے تجارتی عدالت کے پلیٹ فارم کے توسط سے الیکٹرانک سہولتیں فراہم کی ہیں۔  
وزارت انصاف نے بیان میں کہا کہ وزیر انصاف کے اس فیصلے نے کہ تجارتی مقدمات کی تاریخ دینے بیس دن سے زیادہ کا وقت نہ لگایا جائے۔ مقدمے کے اندراج سے بیس دن کے اندر سماعت کی تاریخ دی جائے اور زیادہ سے زیادہ تین پیشیوں پر مقدمے کا فیصلہ سنادیا جائے۔ 

شیئر: