Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن اور سوڈان میں امدادی سامان کی تقسیم جاری

کنگ سلمان سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن کے حجتہ گورنریٹ کے متعدد اضلاع میں بے گھر ہونے والے افراد میں کھجوروں کے 9 ہزار 195 کارٹنز تقسیم کیے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں۔
سعودی خبر ادارے ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن کے عدن گورنریٹ میں بھی کھجوروں کے 13 ہزار 500 کارٹنز تقسیم کیے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کے ذریعے متعدد ممالک کو رمضان کے دوران فراہم کی جانے والی انسانی اور امدادی امداد کے فریم ورک میں آتا ہے جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز کرتا ہے۔
دریں اثنا دی ایمرجنسی سینٹر فار ایپیڈیمک ڈیزز کنٹرول ان حجتہ گورنریٹ نے کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے علاج معالجے کی خدمات جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ان کلینکس نے 8 سے 14 اپریل تک کی مدت کے دوران ایک ہزار 213  افراد کا استقبال کیا جس میں 600 افراد کو ادویات فراہم کیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے بنین میں بھی 16 ٹن رمضان راشن تھیلے تقسیم کیے جس سے 19 ہزار 200 افراد مستفید ہوئے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے سوڈان کے مختلف ریجنز میں رمضان راشن تھیلوں کی تقسیم جاری رکھی ہوئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے سوڈان میں ضرورت مند خاندانوں میں ایک دن میں 67 ٹن کھانا تقسیم کیا گیا جس سے 12 ہزار 240 افراد مستفید ہوئے۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1556 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔

منصوبوں پر پانچ بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر پانچ بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 202 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: