Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں شاہ سلمان مرکز اور یونیسیف کے مشترکہ منصوبے

دونوں اداروں کے نما’ئندوں نے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
یمن کے ساحلی شہرعدن میں واقع کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اور ریلیف سینٹر کے دفتر اور یمن میں یونیسیف کے نمائندے فلپ ڈومیلی نے یمن میں کنگ سلمان سینٹر کے توسط سے جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ان منصوبوں میں 15 یمنی گورنریٹس میں پانی تک رسائی، ماحولیاتی حفظان صحت اور صحت کی خدمات کی فرا ہمی اور بہتری شامل ہے۔
اس کےعلاوہ اقوام متحدہ کے ہیومینیٹرین رسپانس پلان برائے 2020 کی حمایت کے لیے آپریشنل پروگرام کا مسودہ اور یمنی گورنریٹس میں صحت کی سہولتوں کے پار کورونا وائرس کا مقابلے کرنے کا منصوبہ۔

بے گھر خاندانوں کے لیے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اور ریلیف سینٹر نے اتوار کو یمن کے مارب گورنریٹ میں موسمِ سرما کے لباس کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا جس سے چار ہزار بے گھر خاندانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
اندرونی نقل مکانی کیمپوں کے ایگزیکٹو یونٹ کے سربراہ سیف متھانہ نے بے گھر خاندانوں کے دکھوں کو دور کرنے میں ایسے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اور ریلیف سینٹر کے ذریعے ہنگامی خوراک اور پناہ گزینوں کی مدد کرنے پر مملکت کے انسان دوست کردار کی بھی تعریف کی۔
یہ منصوبہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس سال یمن کے مارب گورنریٹ میں سخت اور انتہائی سرد موسم سے متاثرہ بے گھر افراد کی مدد کرنے کی اپیل کے جواب میں شروع گیا ہے۔

شیئر: