Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نماز عید کے لیے مساجد کی تعداد میں اضافہ

زیادہ سے زیادہ مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی ( فائل فوٹو: روئٹرز) 
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے عید الفطر کی نماز کے لیے چھوٹی اور بڑی مساجد کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے طے کیا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عید الفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر چھوٹی بڑی تمام مساجد میں کورونا وبا سے بچاؤ کے انتظامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
وزارت اسلامی امور نے نماز عید ادا کرنے کے لیے آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی ماسک کی پابندی کریں۔ سماجی فاصلے کا اہتمام کریں اور جا نماز بھی ہمراہ لائیں۔

شیئر: