Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی کروڑویں خوراک لینے والی خاتون

ماں بننے کی خوشخبری پر ویکسین کی بکنگ کرالی تھی- (فوٹو اخبار 24)
کورونا ویکسین کی کروڑویں خوراک لینے والی سعودی خاتون نے تمام حاملہ خواتین کےنام اپنے پیغام  میں کہا ہے کہ وہ سب پہلی فرصت میں بکنگ کروا کر کورونا ویکسین لے لیں- میں حمل سے ہوں- ویکسین لینے سے مجھے کوئی مشکل نہیں ہوئی-
اخبار  24 کے مطابق منیرہ نامی سعودی خاتون نے کہا کہ میں نے ماں بنے کی خوشخبری ملتے ہی ویکسین کے لیے بکنگ کرالی تھی- کورونا وبا کے ماحول میں حاملہ خواتین کے لیے ویکسین ضروری ہے- اس کی بدولت نہ صرف یہ کہ حاملہ خواتین وائرس لگنے سے محفوظ ہوں گی بلکہ ان کا جنین بھی وائرس لگنے کی صورت میں مشکلات سے دوچار نہیں ہوگا- ویکسین اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ حاملہ خواتین کا مزاحمتی نظام دیگر کے مقابلے میں عموما کمزور ہوتا ہے-
منیرہ نے اس حوالے سے ایک وڈیو کلپ بھی تیار کیا ہے جسے وزارت صحت نے اپنے ویب سائٹ پر شیئر کیا ہے- منیرہ وڈیو کلپ میں یہ کہتی اور دیکھی جاسکتی ہے کہ اسے معلوم ہے کہ  حاملہ خواتین ویکسین لینے کے سلسلے میں تردد کا شکار ہیں میں نے تردد کی اس دیوار کو توڑا ہے-
منیرہ نے اطمینان دلایا کہ ویکسین سینٹرز حاملہ خواتین کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں- حاملہ خواتین ویکسین کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کے چکر میں نہ پڑیں-
سعودی محکمہ صحت نے منیرہ کو ویکسین کی کروڑویں خوراک لینے والا کارڈ جاری کیا ہے- اس موقع پر منیرہ درمیان میں کھڑی ہیں اور اس کے دونوں جانب صحت عملہ خیر مقدم کے لیے صف بستہ کھڑا نظر آرہا ہے-
وزارت صحت نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا کہ اب تک ایک کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں سعودی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کو دی جاچکی ہیں- مملکت کے مختلف علاقوں میں  587 سے زیادہ سینٹرز ویکسین مہم میں حصہ لے رہے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: