Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سفر کے لیے کورونا میڈیکل انشورنس سکیم کی منظوری

میڈیکل انشورنس کی بدولت شہریوں کا علاج سہولت سے ہوگا۔ (فوٹو الریاض)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) اور کوآپریٹو ہیلتھ  انشورنس کونسل نے بیرون مملکت سفر کے دوران مقامی شہریوں کے لیے کووڈ  19 کے  خطرات پر مشتمل میڈیکل انشورنس سکیم کی منظوری دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  نئی میڈیکل انشورنس سکیم کے بموجب سعودی شہریوں کو بیرون مملکت مکمل صحت سہولتیں حاصل ہوں گی۔ نئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں تمام اخراجات سکیم جاری کرنے والی کمپنی کے ذمے ہوں گے۔  
میڈیکل انشورنس کی بدولت شہریوں کا علاج سہولت سے ہوگا۔ کارروائی میں تاخیر نہیں ہوگی۔ اس کے تحت سفر کے دوران جملہ خطرات کا تدارک کمپنی کے ذمے ہوگا۔ پرواز منسوخ ہونے یا ملتوی ہونے کی صورت میں جتنے اخراجات آئیں گے وہ سب کمپنی برداشت کرے گی۔ فضائی ایمبولینس سے منتقل کرنے کی ضرورت پڑی تو اس کا خرچ بھی انشورنس کمپنی اٹھائے گی۔ 
التعاونیہ انشورنس کمپنی کو اطلاع  دی گئی ہے کہ وہ منظور شدہ مبینہ میڈیکل انشورنس سکیم جاری کرسکتی ہے۔ 
سعودی سینٹرل بینک اور کوآپریٹو ہیلتھ نے سب سے کہا کہ وہ سفر کے دوران حفاظتی تدابیر اور کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں جہاں بھی ہوں اس ملک کے متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: