Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا فلسطین میں رمضان راشن کی تقسیم کا کام مکمل

تھائی لینڈ میں 5 ہزار رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے- (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے  امداد و انسانی خدمات نے فلسطین میں ضرورت مند اور نادار فلسطینی خاندانوں میں رمضان راشن پیکٹوں کی تقسیم کا کام مکمل کرلیا- یہ کام اردنی فلاحی ادارے کے تعاون سے انجام دیا گیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے غرب اردن، القدس اور غزہ پٹی میں فلسطینی این جی اوز اور یتیموں کی نگہداشت کرنے والے مراکز کے تعاون سے 16550 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے-

 فلسطینی یتیم بچوں میں عید جوڑا بھی تقسیم کیا گیا- (فوٹو ایس پی اے)

اردن میں شاہ سلمان مرکز برانچ کے ڈائریکٹر سعود الحزیم نے کہا کہ رمضان راشن پیکٹوں کی تقسیم برادر ممالک میں اسلامی اخوت کے کردار کا حصہ ہے-
سعود الحزیم نے کہا کہ  شاہ سلمان مرکز نے شامی اور فلسطینی پناہ  گزینوں اور یتیم بچوں میں عید کا جوڑا بھی تقسیم کیا- 1181 بچوں کو فائدہ ہوا- علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے لبنان میں بھی عید الفطر کے جوڑے تقسیم کرائے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوسری جانب سعودی  عرب کی وزارت اسلامی امور نے تھائی لینڈ میں خادم حرمین شریفین افطار پروگرام مکمل کرلیا- نادار خاندانوں میں  5 ہزار رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے جن سے  35 ہزار افراد کو فائدہ ہوا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: