Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی یمن اور سوڈان میں امدادی سرگرمیاں

مرکز سوڈان میں ضرورت مندوں کو راشن تھیلے مہیا کررہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن و سوڈان میں مختلف مقامات پر مزید امدادی سامان تقسیم کرایا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے یمنی صوبے الحدیدۃ کے الخوخۃ ضلع میں 2 لاکھ 36 ہزار لٹر پینے کا پانی فراہم کیا ہے۔
علاوہ ازیں نقل مکانی کرنے والوں کے خیموں سے کچرا منتقل کرنے کے لیے 16 گاڑیاں مہیا کیں۔ 

یمنی صوبے الحدیدۃ میں عام استعمال اور پینے کا پانی فراہم کیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز نے حضرموت صوبے کے 9 اضلاع کے معذور بچوں میں 5420 سکول بیگ تقسیم کیے جن سے 5420 طلبہ و طالبات کو فائدہ ہوا۔ 
 شاہ سلمان مرکز یمنی بچوں کو سکول بیگ فراہم کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کے دار فور صوبے میں 94 ٹن 900 کلو گرام راشن تقسیم کیا جس سے 4200 سوڈانیوں کو فائدہ ہوا ہے۔ 

یمنی بچوں کو سکول بیگ فراہم کرنے کی مہم چلائے بھی ہوئے ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز نے جنوبی دارفور کے ایک اور علاقے میں 400 راشن تھیلے تقسیم کیے جن سے 2400 افراد کو فائدہ ہوا۔ تیسرے ضلع میں 300 راشن تھیلے پیش کیے گئے ان سے 1800 افراد فیض یاب ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز سوڈان میں ضرورت مندوں کو راشن تھیلے تقسیم کرکے کھانے پینے کی  اشیا مہیا کررہا ہے۔ 

شیئر: